پنجاب کے 2 صوبائی حلقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

پنجاب کے 2 صوبائی حلقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دی گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیرآباد کی پی پی 35 اور پی پی 59 کی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تین روز میں حلقہ این اے 123 کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا۔

 حلقہ این اے 123 کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔