انتخابات کیلئے ڈی آراوز اور آراوز کی تعیناتی کی منظوری

الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے ڈی آراوز اور آراوز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 142 ڈی آراوز اور 859 آراوز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس میں تعیناتی کی  منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سےجلد نوٹیفکیشن جاری کرنےکا امکان ہے۔ حکام کی جانب سےافسران کی تعیناتی کی فہرست کمیشن کو بھجوائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عام  انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے آراوز کی ٹریننگ کاشیڈول تیار کر لیا ہے۔ آراوز کو 13 سے 15 دسمبر تک 3دن ٹریننگ دی جائےگی۔

ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر انتخابی ٹریننگ دی جائے گی۔ انتخابی ٹریننگ کا مواد ڈویژنل آفس میں بھجوایا جا چکا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام ریٹرننگ افسران کوٹریننگ دیں گے۔