عام انتخابات کا شیڈول آئندہ 2 روز تک جاری کیے جانے کا امکان

عام انتخابات کا شیڈول آئندہ 2 روز تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کو پولنگ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اب مقررہ تاریخ کو انتخابات میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تقرریاں بھی کر دی ہیں جب کہ ڈپٹی کمشنرز کی تقریوں تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمشین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان  شریف اللہ کو الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کو الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔ ان تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مطابق ملک بھر میں 142 ڈی آراوز اور 859 آراوز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس میں تعیناتی کی  منظوری دی گئی۔