صوبے میں ممکنہ انتخابات کے لئے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کے بارے میں ابتدائی سروے مکمل کر لیا گیا ہے دہشت گردی کے خطرات ، برف باری ، لڑائی جھگڑوں ، ما ر پیٹ ایک دوسروں پر حملوں ، کے خدشات کے باعث بنوں ، ٹانک ، ڈیرہ اسماعیل خان ، جنوبی وزیرستان ، شمالی وزیرستان ، پشاور ، باجوڑ ، کرم ، اورکرزئی ،کوہاٹ ، چارسدہ ، مردان ، نوشہرہ ، صوابی ، مالاکنڈ ، چترال ، بونیر ، شانگلہ ، میں سب سے زیادہ حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کردی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر ، قبائلی اضلاع میں حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی جا نچ پڑتال شروع کی گئی تھی یہ جانچ پڑتال قانون نافذ کرنے والے اداروں ، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز ،مشترکہ طور پر کر رہے ہیں دہشت گردی کے خطرات ، برف باری ، لڑائی جھگڑوں ، ہوائی فائرنگ ، مار پیٹ ، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسروں پر حملوں کے خدشات کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ طورپر حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بیشتر اضلاع میں سروے مکمل نہیںکیا گیا ہے اور سروے مکمل ہونے کے بعد حساس اورحساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کرکے اعدادو شمار جاری کردیئے جائینگے ۔