عام انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند ڈیفالٹرز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع : مقدمات میں مطلوب امیدواروں کی علیحدہ فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں

پشاورسمیت صوبے بھر میں ممکنہ طورپر انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمندڈیفالٹرز کی فہرستیں وفاقی اور صوبائی محکموں نے مرتب کرنا شروع کردی ہےں پی ٹی سی ایل ، پیسکو ، ٹیسکو ، سوئی گیس ، ڈبلیو ایس ایس پی ، محکمہ ایکسائز ، محکمہ مال ، سمیت مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں کی جانب سے واجبات کی وصولی کے لئے ڈیفالٹرز کی کمپیوٹر ائزڈ فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں یہ فہرستیں پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، حلقہ ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو فراہم کی جائیگی جبکہ پولیس نے مقدمات میں ملوث متوقع امیدواروں کی فہرستیں بھی تیار کرنا شروع کردی ہیں ۔مختلف مقدمات میں مطلوب امیدواروں کے علیحدہ علیحدہ فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں ان کی فہرستیں بھی متعلقہ ریٹرننگ افسران کو دی جائیں گی پشاور کے مختلف تھانہ جات اور مختلف صوبائی اور وفاقی محکموںنے فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بعض متوقع امیدوار پیسکو، ٹیسکو سمیت مختلف صوبائی اوروفاقی محکموںکے ڈیفالٹرز ہیں اور ٹیکس تاحال جمع نہیں کرایا ہے۔