نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق نگران وفاقی وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران عام انتخابات میں مالی وسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اپنی آمد کی ویڈیو بنانے پر صحافی کو جھاڑ پلا دی، صحافی کے موبائل سے اپنی آمد کی ویڈیو ڈیلیٹ کروائی۔