پیپلز پارٹی کی سیاسی بقا نواز شریف کا نام لینے میں ہے، عظمی بخاری

لاہور:  مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کو سمجھ آ گئی ہے کہ ان کی سیاسی بقا نواز شریف کا نام لینے میں ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کے بیان پہ ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یقین آ گیا ہے کہ عوام نے نواز شریف کو چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنانے کی تیاری کر لی ہے۔

انہوں نے کہا 90 کی دہائی کی سیاست سے باہر آجائیں، پاکستان اس قسم کی کھوکھلی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، الیکشن سے پہلے رونے دھونے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، محنت کریں، حسد نہیں، اپنے امیدواران کسی طرح پورے کرنے پہ توجہ دیں۔