پیپلز پارٹی سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس: ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے

پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سربراہی میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔

سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں عام انتخابات کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔

سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے عوامی مسائل کے حل میں ان کی اہلیت سے متعلق سوالات کیے گئے۔

سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے عوام سے رابطے اور حلقے میں متحرک کردار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پی پی پی سندھ پارلیمانی بورڈ نے بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ساؤتھ، ایسٹ اور کورنگی کے 3 اضلاع کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کیے۔

اجلاس میں شازیہ مری، نثار کھوڑو، مراد علی شاہ، وقارمہدی، ناصر شاہ، عاجز دھامراہ، سعید غنی، جاوید ناگوری، نوید قمر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔