انتخابی افسران سے متعلق پی ٹی آئی اپنی پٹیشن واپس لے، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی نے عوام کو بے یقینی و ہیجان کا شکار کیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ   چیف جسٹس آف پاکستان بلا تاخیر از خود نوٹس لیں اور انتخابی عمل کے راستے میں عدالتی رکاوٹ کا فوری خاتمہ کریں ۔

 انھوں نے  کہا کہ  پی ٹی آئی کی پٹیشن کو انتخابات کی تاخیر کا لیور بنایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی اپنی پٹیشن فوری واپس لے  تاکہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں ۔