سابق صدر آصف زرداری سے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور ان کے بیٹے احمد سعید کاظمی نے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نیئر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات کے بعد حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
خیال رہے کہ حامد سعید کاظمی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر برائے مذہبی امور رہے ہیں، وہ 14 نومبر 2008 سے 14 دسمبر 2010 تک وفاقی وزیر رہے۔