ڈی آئی خان:ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان کے عوام کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان این اے 44 سے انتخاب لڑے تو انہیں دوسری بار شکست دوں گا، مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کے لئے انتخابات سے بھاگ رہے تھے۔
ترجمان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے معیشت، سردی اور امن و امان کے بہانے بنائے تھے۔