جے یو آئی خیبرپختونخوا کے بیشتر امیدواروں کے نام فائنل

عام انتخابات 2024 کے لیے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) خیبرپختونخوا کے بیشتر امیدواروں کے نام فائنل کرلیے گئے۔

پارٹی ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق خیبرپختونخواسےقومی اسمبلی کے39 امیدواروں جب کہ صوبائی حلقوں کے لیے 99 امیدواروں کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

عبدالجلیل جان نے کہا کہ جے یو آئی کے مرکزی بورڈ کی منظوری کے بعد فائنل کیے گئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی مرکزی انتخابی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی انتخابی بورڈز کی سفارشات پر غور ہوگا، اجلاس کے بعد بورڈ کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔