ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ متحدہ نے پشتون نمائندے کو ٹکٹ دے کر اتحاد کی مشعل جلادی ہے۔
کراچی کے علاقے احسن آباد میں جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تمام عقائد و مسالک کے لوگ یہاں ہیں، تمام زبان والے یہاں موجود ہیں، آج پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ ہم نوٹ کے ذریعے الیکشن جیتیں گے، صرف یہاں کی نشست تمام تخت و تاج گرادے گی۔
خالد مقبول کا کہنا تھا کہ 2008 میں ایسا کیا ہوا کہ کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا، کراچی کی تعمیر پاکستان کی تعمیر ہے، تمام پاکستانیوں کا کراچی پر برابر کا حصہ ہے۔
جلسے سے خطاب میں سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم سہراب گوٹھ کی پارٹی ہے، جتنے پیسے پیپلزپارٹی نے کراچی میں خرچ کیے اتنے میں سندھ صوبہ 50 بار بلڈوز کرکے دوبارہ تعمیر ہوسکتا تھا۔