نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ٹھپے لگے تو بلوچستان وفاق سے دور ہوجائے گا۔
نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے تمام ورکرز جدوجہد کی پیداوار ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات سے معاملات حل ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے عوامی رائے کا احترام کیا جائے، بلوچستان کے اصلی نمائندے ہی بلوچستان کا حق ادا کر سکتے ہیں، سیاسی ہیرا پھیری سے ڈیل کرنا بلوچستان کے ساتھ ناانصافی ہے۔