ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزکا ایک روزہ تربیتی پروگرام شروع

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی ایک روزہ ٹریننگ کل بروز منگل پشاور کے سرینا ہوٹل میں ہو گی صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا دن 11 بجے تربیتی سیشن کا دورہ کریں گے جہاں وہ ڈی آر اوز سے اپنے عہدوں کا حلف لیں گے اور خطاب کریں گے خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 160 ریٹرننگ آفیسرز اور 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جارہی ھے. ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ ڈویژن کی سطح پر دی جارہی ہے الیکشن کمیشن کے سینئر افسران بطور ٹرینرز فرائض انجام  دے رہے ہیں