ایک لاکھ سے زائد کاغزات نامزدگی فارم فراہم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کے لئے ملک بھر کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے  آٹھ سو سے زائد انتخابی حلقوں کے لیے ایک لاکھ سے زائد کاغزات نامزدگی فارم فراہم کر دیئے ہیں جو امیدوار 100 روپے فی فارم انتخابی عملے کو ادائیگی کرکے حاصل کریں گے پشاور سمیت صوبے بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ریٹرننگ افسران واسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا دو روزہ تربیت کورس مکمل ہو گیا ہے امیدوار آج بروز منگل سے پبلک نوٹس جاری ہونے پر ریٹرننگ افسران و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے دوسری طرف الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات اور تادیبی کارروائی کے انتباہ کے باوجود چاروں صوبوں میں ریٹرننگ افسران و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے الیکشن کمیشن کے تربیتی سیشن میں شرکت نہیں کی اور اپنی جگہ ماتحت عملے کو تربیتی سیشن میں بٹھاکر اہم انتظامی امور جیسے جواز پیش کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائیگی