سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے قبل ہی کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کی ہدایات جاری

آئندہ عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے قبل ہی کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں ۔تحریک انصاف  پیپلز پارٹی  جے یو آئی  جماعت اسلامی   قومی وطن پارٹی  اے این پی  مسلم لیگ (نواز) کے امیدوار  کاغذات نامزدگی جمع کراینگے سیاسی جماعتوںمیں ٹکٹوں کے حصول کے حوالے سے سیاسی کشمکش میں اضافہ ہو گیا ہے پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں کے اعلانات نہ ہونے کے باوجود بھی کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں  اور کہا گیا ہے کہ حا لات کے پیش نظر ٹکٹ فارم حاصل کیا جائے ۔