جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع پشاور کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اہم اجلاس طلب

جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع پشاور نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے سفارشات کی تیاری کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا  اجلاس کی صدارت ضلعی امیر کرینگے  ترجمان ڈاکٹر عظمت علی مہمند کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی  پیپلز پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے گزشتہ روز صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں اور پشاو ر میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بارے مشاورت کی گئی ہے اس حوالے سے جے یو آئی کی صوبائی قیادت نے ضلعی قیادت سے رائے طلب کی ہے جس کیلئے آج اجلاس ہوگا اجلاس میں پشاور کے ہر حلقے پر بات ہوگی اور اپنی سفارشات صوبائی قیادت کو ارسال کی جائیں گی ۔