افواہیں غلط :چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنائی گئی

چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں اضافی نشست کے حوالے سے افواہوں پر ترجمان الیکشن کمیشن کی وضاحت بھی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، چیف الیکشن کمشنرکےضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے ضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی، ان کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا ہے۔ کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص نشست کے لئے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔