جے یو آئی کا عام انتخابات میں 50 سے زائد خواتین کو ٹکٹ دینے کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے عام انتخابات میں 50 سے زائد خواتین کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی رہنما راشد سومرو کا کہنا تھاکہ سندھ کے تمام حلقوں سے صوبائی اور قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی 50 سے زائد خواتین جنرل الیکشن میں حصہ لیں گی۔

راشد سومرو کا کہنا تھاکہ ہماری جماعت کے دروازے ہر سیاسی جماعت کیلئے کھلے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راشد محمود سومرو نے پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔