سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرابراہیم جتوئی نے جے یو آئی( ف)میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف )کے رہنما مولانا راشد سومرو سے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرابراہیم جتوئی نے ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی رہنما میر شاہ زین خان بجارانی نے بھی ساتھیوں سمیت جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
قبل ازیں سیاسی و سماجی شخصیت امیر بخش عرف میر مہر نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راشد محمود سومرو نے کہا کہ امیر بخش مہر کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے،ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
پارٹی نے بلاول بھٹو کیخلاف الیکشن لڑنے کیلئے لاڑکانہ سے میرا نام منتخب کیا ہے۔
بلاول کیخلاف مقابلے کیلئے مرکز کو تحریری طور پر میرا نام ارسال کیا جائے گا۔