سربراہ آئی پی پی جہانگیرترین کا 3حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

 لودھراں:پیٹرن انچیف استحام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)جہانگیرترین نے عام انتخابات میں 3حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے گئے، لیگل ٹیم نے لودھراں کے ریٹرننگ افسر سے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

جہانگیرترین کی لیگل ٹیم نیریٹرننگ افسر لودھراں سے کاغذات وصول کئے، این اے 155، پی پی 227،اور 228کیلئے کاغذات وصول کیے گئے۔

 کورننگ امیدوارعلی ترین کیلئے بھی تینوں حلقوں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے، جہانگیر ترین 21یا 22دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔