کاغذاتِ نامزدگی: جہانگیر ترین کی صاحبزادی مہر نے وصول، شیخ رشید نے جمع کرائے

لودھراں میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم نے ان کی صاحبزادی مہر خان ترین کے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے۔

مہر خان ترین کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 227 سے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے گئے۔

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین پہلے ہی این اے 155، پی پی 227 اور پی پی 228 سے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر چکے ہیں۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق نے این اے 56 اور این اے 57 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔