لندن پلان ہے کہ انتخابات کی تاریخ وہی ہو جو نواز شریف چاہتے ہیں: اعتزاز احسن

سینئر وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ یہ لندن پلان ہے کہ انتخابات کے لیے وہی تاریخ ہو جو نواز شریف چاہتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  بار کے اعلامیے ایک ہی جیسے ہیں، ان کے اہم لیڈر اعظم نذیر تارڑ ہیں۔

سینئر سیاستداں نے کہا کہ اب چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اٹیک کیا جا رہا ہے، مجھ سے پہلے کسی نے بھی چیف الیکشن کمشنر پر اٹیک نہیں کیا۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ یہ کُھرا سیدھا اعظم نذیر تارڑ اور نواز شریف کی طرف جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو ہٹایا گیا تو الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، ان کا اگلا اسٹیپ ہے کہ طارق مسعود صاحب آئیں۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے کہا کہ یہ مجرم ہیں، چیف الیکشن کمشنر مجھے توہینِ عدالت میں بلائیں، ٹرائل فیس کروں گا، چیف الیکشن کمشنر کیوں نہیں بلاتے؟