استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ عبدالعلیم خان نے پارٹی ممبران کو فوراً کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
علیم خان نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی کے تمام اراکین ہر حلقے میں نامزدگی کے کاغذات فوری طور پر حاصل کریں، قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدواران درخواستیں جمع کروائیں۔
پارٹی صدر نے ڈویژنل صدور کو قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کے لئے کوآرڈینیشن کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا کسی اور معاملے کو بعد میں دیکھیں گے۔
صدر آئی پی پی نے ہدایت کی کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے خواتین کی پانچ فیصد نمائندگی یقینی بنائی جائے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی درخواستیں طلب کی جائیں، فیصلہ پارٹی کرے گی۔