الیکشن کمیشن کاعام انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینےکا حکم

الیکشن کمیشن نے 8 آٹھ فروری کے عام انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے  احکامات جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ حکومت چیف سیکرٹریز، ڈی سیز  اور ڈی پی اوز کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینےکا پابند بنائے۔

چند روز قبل بھی چیف الیکشن کمشنر نے کہا  تھا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملےگی، جس شہر میں ایک جماعت کو جلسے کی اجازت ملی تو سب کو ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی  تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں، انہوں نے میری نامزدگی کی، بانی پی ٹی آئی میرے  پسندیدہ کھلاڑی ہیں، میرے گھر میں ان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔