شاہد خاقان عباسی کے بیٹے نادر خاقان کا بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فرزند نادر خاقان نے بھی  الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق نادر خاقان عباسی اپنی آبائی نشست مری سے الیکشن لڑیں  گے  ،نادر خاقان عباسی آزاد حیثیت سے امیدوار قومی اسمبلی ہوں گے  ،نادر خاقان عباسی نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ مری کے عوام کے پرزور اصرار پر کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے موجودہ انتخابات میں  حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ انتخابات ملک کے مسائل کا حل  نہیں دیکھتا۔