رہنماپی ٹی آئی مراد سعید نےاپنے صوبائی حلقے کی نشست کیلئے پارٹی ٹکٹ اپنے والد کی بجائے پارٹی کارکن کو دینے کا اعلان کردیا۔
رہنماتحریک انصاف مرادسعید کاایکس (ٹویٹ) میں لکھا کہ گذشتہ ہفتے صوبائی قیادت کی جانب سے اطلاع ملی کہ مقامی ایم پی ایز اور ناظمین نے متفقہ طور پر صوبائی حلقے کے لیے میرے والد کا نام تجویز کیا ہے۔میرا اس حوالے سے واضح موقف ہے کہ میری نشست اور میری سیاست ہمارے ورکرز کی امانت ہے جن سے میرا نظریے کا رشتہ ہے۔ میرا پارٹی کارکنان سے رشتہ خونی رشتے سے بھی مضبوط ہے۔پارٹی کی ایما پر میرے والدکو کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔میں سوشل میڈیا اور عوام کے مثبت ردعمل کے لیے شکرگزار ہوں۔
رہنماپی ٹی آئی مراد سعید کاکہنا ہے کہ میری جانب سے تمام ناظمین کو کاغذات جمع کرنے کی ہدایات دی جا چکی ہیں اور پارٹی ٹکٹ انہی میں سے کسی کو دیا جائے گا۔