جماعت اسلامی رہنماؤں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے 8 فروری 2024ء  کے عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے ہیں

مرکزی امیر سراج الحق نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 7 دیر لوئیر 2 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں  صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 102 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جبکہ صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے مردان سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 61 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے ہیں   جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ کے مطابق سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے دیر اپر پی کے 13 کے لئے کاغذات جمع کئے۔