جماعت اسلامی کے پشاور سے نامزد امیدواران برائے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے اپنے کا غذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں امیدوار اپنے اپنے حلقہ انتخابات سے کارکنوں، حامیوں اورووٹرز کے ہمراہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر پہنچے این اے 32سے طارق متین، پی کے 82سے اخونزادہ طاہر زرین،پی کے 83سے خالد گل مہمند نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور و ایک جدید اورماڈرن دارلحکومت بنائینگے۔ شہر کے بجلی اورگیس کے مسائل کو حل کرینگے۔ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کامسئلہ حل کرینگے منتخب ہو کر شہر میں ترقیاتی کاموں، تعلیم، صحت کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں عوام دوست قانون سازی کی جائیگی۔