قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس وطن کور پشاور میں منعقد ہوا جس میں پہلے مرحلے میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کوپارٹی ٹکٹیں جاری کر دیںایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے پہلے مرحلے میں پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردی جن میں پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ این اے24چارسدہ، سکندر حیات خان شیر پاؤ پی کے 62چارسدہ،شاہ سعود ایڈوکیٹ پی کے 30شانگلہ،انجینئریوسف زمان پی کے 55مردان،سید فیاض علی شاہ پی کے 83پشاور، الیاس خان پی کے 66چارسدہ اور ڈاکٹر فائزہ رشید پی کے 46ہری پور سے انتخابات میں حصہ لیں گی ۔