چھ افسروں کی تقرریوں وتبادلوں کے احکامات جاری : الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی

صوبائی حکومت نے چھ افسروں کی تقرریوں وتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی ہے ،جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ باضابطہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا،سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخو اکی جانب سے الیکشن کمیشن کو ارسال کی جانیوالی سمری کے مطابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمود حسن کو تبدیل کرکے سیکرٹری انٹرپراونشل کوآرڈنیشن جبکہ ان کے پیش رو سیکرٹری انٹر پراونشل کوآرڈنیشن مسعود احمد کو سیکرٹری تعلیم ،سیکرٹری تعلیم معتصم با اللہ شاہ کوتبدیل کرکے انہیں سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر فیاض علی شاہ کوتبدیل کرکے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کیاگیاہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی سمری منظور کرتے ہوئے سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کو تحریری طورپر آگاہ کردیاہے ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل سیکر ٹری ماحولیات منہاس الدین کو تبدیل کر کے ڈ ی جی کیلاش ویلی ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی اور اپنی تعیناتی کے منتظر عرفان اللہ کو ڈی جی کمراٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔