پشاورسمیت صوبے بھر میں امیدواروں کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزیاں شروع

پشاورسمیت صوبے بھر میں امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزیاں شروع کردی گئی ہیں ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزیوں کی نگرانی کے لئے الیکشن کمیشن نے خصوصی مانٹیرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں شہر بھر میں امیدواروں کی جانب سے بل بورڈز لگا ئے گئے ہیں الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان بل بورڈز کو اتوار تک ہٹا دیں، بورڈ نہ ہٹائے گئے تو مانیٹرنگ ٹیمیں خود ان کو ہٹا دیں گی ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ متعلقہ امیدواران کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کاروائی بھی ہو گی دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاالیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ٹیموں کا کام الیکشن میں ضابطہ اخلاق اور الیکشن قوانین کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہناہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی الیکشن کمیشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈویژنل سطح پر ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔