امیدوار اتوار تک کاغذات جمع کرا سکیں گے

ملک بھرکی طرح پشاور میں بھی کاغذات نامزدگی فارم جاری اور وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے اتوار تک توسیع کے بعد امیدوار اتوار تک کاغذات نامزدگی جمع کر سکیں گے پشاو رکے پانچ قومی اسمبلی کے حلقوں ، 13صوبائی اسمبلی کے حلقوںپر اب تک 100سے  زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں آر اوز کے دفاتر میں شدید گہما گہمی رہی شدید سردی کے باوجود آر اوز کے دفاتر میں جمعہ کے روز بھی بدترین رش رہا آزاد اور سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزد گی جمع کئے گئے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران بھی تکرارکے واقعات ہو ئے۔