مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
مریم نواز کی جانب سے ان کے تجویز کنندہ سہیل شوکت بٹ اور خواجہ عمران نذیر نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
خیال رہےکہ لاہور کے حلقہ این اے 120سے اب تک 21 امیدوار کا غذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔
ریٹرنگ افسر نےکاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 30 دسمبرکی تاریخ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز صوبائی حلقے سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گی۔