آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے لئے پندر ہ ہزار 337پولنگ سٹیشنز بنانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدیا گیا ہے بتا یا گیا ہے کہ 4843مردوںکے لئے جبکہ 4285پولنگ سٹیشنز خواتین کے لئے بنائیں جائینگے سیکورٹی صورتحال کے باعث 6581پولنگ سٹیشنز کوحساس ترین قرار دیا گیاہے جبکہ 919پولنگ سٹیشن برف باری والے علاقوں میں بنائے جا ئیں گے ۔ 4812پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس ترین جبکہ 6581پولنگ سٹیشنوںکو حساس قرار دیا گیا ہے۔سرکاری سکولوں میں پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر پاک فوج ، فرنٹیئر کور ، خیبر پختونخوا پولیس کی تعیناتی کی جائیگی انتخابات کے لئے مشترکہ پولنگ سٹیشنوں کو بھی حتمی شکل دیا جارہاہے ۔