پشاور کے پانچ قومی اور 13صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لئے ہفتے کے روز بھی گہما گہمی رہی شہر بھر کے تمام ہیوی ویٹس امیدواروںنے اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے تین روز میں مجموعی طورپر ضلع بھر سے 5قومی اسمبلی اور 13صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرمجموعی طور پر درجنوں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے آٹھ فروری کو ہونے والے عا م انتخابات کی تیاریاں ،کارکنوں ،امیدواروں میں جوش و خروش دیدنی ہے عام انتخابات کی تیاریوں ،کارکنوں اور امیدواروں کی جانب سے کاغذات نا مزدگی جمع کرنے کاسلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رہا جبکہ آج کاغذات جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے ہفتے کے روز بھی ریٹرننگ افسران کے دفاتر میںکاغذات جمع کرانے والوںکا رش رہا ۔