آٹھ فروری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد سیاسی اورمذہبی جماعتوں نے مہم کے آغاز کے لئے رابطوں ملاقاتوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے سربراہوں نے انتخابی معرکے کے حوالے سے بڑی بیٹھکیں سجا لی ہیں جہاں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے مضبوط امیدواروں کیلئے ہم خیال جماعتوںسے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ انتخابی اتحادکو حتمی شکل دی جا رہی ہے تمام جماعتیں امیدواروں کی لسٹیں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں اس طرح با اثر خاندانوں برادریوں سے بھی رابطے کر کے حمایت حاصل کی جاری ہے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحادکے بعد امیدواروں کے فائنل ہونے پر قومی اسمبلی اور صوبائی حلقوں پر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔