پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32پر اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور اور پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ این اے 32پرمجموعی طور پر 10سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا این اے 32پر اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی انتخاب لڑا تھا اسی طرح این اے 30پر پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں این اے 31اور این اے 32سمیت شہر کے مختلف اندرون حلقوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں، جماعت اسلامی کے امیدواروں ، پیپلز پارٹی کے امیدواروں ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدواروںکے درمیان مقابلہ ہوگا۔