معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اُنہوں نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ میں کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں۔
ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ میرے آبائی علاقے میں بہت مسائل ہے، انہی مسائل کے حل کے لیے نکلی ہوں۔
صندل خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا۔