استحکام پاکستان پارٹی کا قومی اسمبلی کے 18 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی نے قومی اسمبلی کی 18 اور پنجاب اسمبلی کی 40 نشستوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں، این اے 149 ملتان  اور عون چوہدری نے لاہور کے حلقوں این اے 124، 127 اور 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

علیم خان نے لاہور کے حلقوں این ے 117، این اے 119 جبکہ عامر کیانی نے این اے 47 اسلام آباد سے کاغذات جمع کروا دیے۔

غلام سرور خان نے راولپنڈی کے حلقوں این اے 53اور 54 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، فردوس عاش اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ  اور ہمایوں اختر نے این اے 97 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔