پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وکیل ابوذر سلمان نیازی نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جب پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تو ایک بہت ہی مضحکہ خیز واقع پیش آیا۔
ان کے مطابق مقامی تھانے کے ایس ایچ او زبیر نیازی کے کاغذات نامزدگی لے کر بھاگ گئے اور پھر جب وہ یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کے پاس لے گئے تو جج نے لاہور شہر کے پولیس سربراہ (سی سی پی او) اور الیکشن کمیشن کو اس معاملے کی چھان بین کا حکم دیا۔
وکیل کے مطابق عدالتی حکم کے ایک گھنٹے کے بعد وہی ایس ایچ او ایک گھنٹے میں کاغذات سمیت واپس آ گئے اور یوں زبیر نیازی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
خیال رہے کہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز تھا، آج 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔