پشاورکے حلقہ این اے 30سے 27'پی کے 76سے 24امیدوار

پشاورکی قومی اسمبلی کی نشست این اے 30پشاور3کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست مرتب کرلی گئی ہے جس کے مطابق 27امیدواروں کے کاغذات نامزدگی دوروزکی توسیع کے بعد اتوارکے روزساڑھے 4بجے تک جمع کرائے گئے ہیں جس کے بعد ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے جبکہ پی کے 76پشاور5سے 24امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں''این اے 30کے ریٹرننگ افسرکے دستخط سے اتوارکے روزجاری ابتدائی فہرست کے مطابق 27امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں خالدخلیل'شیرعلی آفریدی'ناصرخان'نصراللہ'سمیع اللہ خان'شرافت خان'عبدالجبار'شاندانہ گلزار'غضنفرعلی'سعیداحمد'خالدوقارچمکنی'ارباب فخرعالم'بسمیدہ'کاشف عالم'شاہ نوازخان'رئیس خان'مصباح الدین'پیرزادہ محمدطیب امین'ارباب زین عمر'خورشید عالم'غلام حیدرخان'شاہ جی گل آفریدی'ظاہرشاہ'پیرزادہ نبی امین'فہیم احمداورارباب محمدحلیم شامل ہیں'کاغذات کی جانچ پڑتال منگل کے دن سے ہوگی۔