سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے این اے 56 اور57 سے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری تک انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جاؤں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مخالف میرے لیے قابل احترام ہیں لیکن مجھ کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، جس میں تمام بیورو معاونت کررہے ہیں، الیکشن کمیشن سے موصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے، اور پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے۔