پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ انتخابات میں مقابلے سخت ہوں گے۔
پی پی رہنما قادر پٹیل کراچی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیے پہنچ ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے دعویٰ کو روک نہیں سکتے ہیں، مقابلے سخت ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اختر جدون کو پیپلز پارٹی نے عزت دی۔ ہمارا مقابلہ ان سے نہیں۔ شہباز شریف پہلے بھی الیکشن لڑے تھے۔