سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی آئندہ انتخابات کی سیاست سے باہر ہو گئے ہیں ۔
شاہد خاقان عباسی نے مری کی سیٹ سے تین بار کامیابی اور دو بار شکست کھائی ایک مرتبہ پیپلز پارٹی کے مرتضی ستی دوسری بار تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی سے ہارے ۔
ان کے بیٹے نادر شاہد خاقان عباسی نے مری کی سیٹ این اے 51 سے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کئے تھے جس سے یہ چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں کے ان کی جگہ ان کا بیٹا الیکشن میں حصہ لے گا مگر ان کے بیٹے نے بھی کاغذات نامزدگی فارم جمع نہیں کروائے۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیٹے کو بھی کا غذات جمع کرانے سے منع کر دیا تھا۔