تحریک لبیک پاکستان نےکراچی میں عام انتخابات کیلئے اہم مذہبی سیاسی جماعت سنی تحریک سے اتحاد کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ علامہ بلال عباس قادری نے بتایا کہ کراچی سطح پر تحریک لبیک سے اتحاد کیا ہے ،علامہ سعد رضوی نے اہلسنت میں اتحاد کی کوشش کی ہے جسے ہم سراہتے ہیں ،اتحادِ اہلسنت کرکے دین کو تخت پر لائینگے ہم عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے ہم کامیاب ہوکر اقتدار میں آئینگے۔