عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں قومی خزانے میں 65کروڑ57لاکھ 20ہزار روپے جمع ہوئے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے لئے کاغذات نامزدگیوں کی مدمیں 40کروڑ60لاکھ 80ہزار، قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی مد میں 24کروڑ 96لاکھ روپے60ہزارموصول ہوئے
قومی اسمبلی کے لئے30ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کیلئے20ہزر فیس مقرر ہے۔ کاغذات نامزدگی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔
نیشنل اسمبلی کی جنرل، خواتین ،اورغیر مسلم نشستوں کے لیے کل 8322امید واوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلی کی جنرل خواتین،اور غیر مسلم نشستوں کے لیے کل 20304 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔