الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لیے چاروں چیف سیکرٹریز کو احکامات بھجوا دیے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کی کی جانب سے قرار دیے گئے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ کیمرے لگائے جائیں۔
مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے تمام بوتھوں پر کیمرے نصب ہوں گے، سی سی ٹی وی کیمروں سے انتخابی عمل، گنتی اور نتائج کی تیاری کی مانیٹرنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق ایس او پیز بھجوا دیے۔