ڈی ایس پی مہر یوسف کی طرف سے قائد مسلم لیگ ن کی سالگرہ تقریب میں شرکت کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی کی سیاسی جلسے میں شرکت کا نوٹس لے لیا۔
وردی پہن کر کس طرح سیاسی جلسے میں شرکت کی؟ الیکشن کمیشن نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 26 دسمبر کو طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلسے میں شرکت پر فوری جواب دیں وگرنہ آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی ایس پی کو جاری کی گئی نوٹس کی کاپی "دنیا نیوز" نے حاصل کر لی۔
— Rizwan Xh (@Rizi_16) December 25, 2023
واضح رہے کہ ڈی ایس پی نے وردی میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا تھا، واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔